0
Total : 0 ₨
Your Cart is currently empty!
update
  • Post by: Zeeshan Nasar
  • 166

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 


خطاطی اور کمپیوٹر فونٹس

خطاطی ذوقِ سلیم کی تسکین کا دوسرا نام ہے۔ تنوع اور جدت ہر دور میں ہر فن کی بقا کےلیے ناگزیر رہے ہیں۔ فنِ خطاطی اس دور میں اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے۔ خطاطی کے دو پہلو ہیں۔ ایک فنی دوسرا کمرشل۔ فنی پہلو میں کمپیوٹر فونٹس ایک اچھے خطاط کی خطاطی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ بلکہ یہاں مقابلے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہاتھ سے لکھے گئے فن پارے کا جواب نہیں۔ خطاطی کا دوسرا پہلو کمرشل ہے۔

خطاطی پر مبنی کمپیوٹر فونٹس بھی وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں۔ جدید دور میں خطاطی کے کمرشل پہلو کو خطاط پورا نہیں کر سکتے۔ اس کےلیے اچھے کمپیوٹر فونٹس کی اشد ضرورت ہے۔ خاص طور پر خفی نستعلیق کے۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے اکثر خطاطین اس طرف توجہ نہیں دے رہے۔ بلکہ کئی تو کمپیوٹر کے ساتھ رقیبانہ رویہ رکھتے ہیں۔ حالانکہ کمپیوٹر جدید دور کا اہم ترین اوزار ہے، آج بھی ہاتھ سے کی گئی خطاطی کو استعمال میں لانے کےلئے اسے کمپیوٹر پر منتقل کرنا پڑتا ہے۔ اور پھر اس خطاطی کو رنگ اور ڈیزائن دینے کےلیے ٹریس کر کے ویکٹر کی شکل میں لانا پڑتا ہے۔
کمپیوٹر فونٹ بھی ویکٹر شکل میں ہوتا ہے۔ اس مقام پر خطاطی اور کمپیوٹر فونٹ دونوں برابر ہو جاتے ہیں۔
ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل خطاطی کا ایک کنسیپٹ بھی منصۂ شہود پر آیا ہے۔ اس میں آپ ڈیجیٹل قلم کے ذریعے کمپیوٹر اسکرین پر جو لکھتے ہیں وہ ویسا ہی ویکٹر شیپ میں آپ کو رزلٹ دیتا ہے۔
عرب دنیا میں آج سارے خطاطین اپنے فن پاروں کےلیے کمپیوٹر کی مدد لیتے ہیں۔ مگر افسوس ہمارے ہاں اسے معیوب سمجھا جاتا ہے۔
آرٹیفیشئل انٹیلیجنس کی مدد سے کمپیوٹر پر بہترین خطاطی کے فونٹس بنائے جا سکتے ہیں۔ ان میں جدت اور تنوع بھی ہو سکتا ہے۔ اسی پہلو پر ہم کام کر رہے ہیں۔ الحمدللہ کمپیوٹر فونٹس میں اب اتنی ترقی ہو چکی ہے کہ خطاطی اور فونٹ میں فرق کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ خطاطین فونٹ سازی کی طرف مائل ہوں۔ خطاطی کے کمرشل پہلو کے تقاضے آج کے دور میں صرف کمپیوٹر فونٹس ہی پورا کر سکتے ہیں۔

Advanced Typography & Fonts Development. A Type foundry for custom multilingual, Traditional and Modern type designs, fonts and calligraphy. Expert in Arabic, Persian, Urdu, RTL supported Arabic scripts.

Contact Us

  •   Address: Lahore,Pakistan
  •   Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
  •   Phone 1: +92-305-6038860   Phone 2: +92-303-4830826
Top
We use cookies to improve our website. By continuing to use this website, you are giving consent to cookies being used. More details…