خطاطی اور کمپیوٹر فونٹس
خطاطی ذوقِ سلیم کی تسکین کا دوسرا نام ہے۔ تنوع اور جدت ہر دور میں ہر فن کی بقا کےلیے ناگزیر رہے ہیں۔ فنِ خطاطی اس دور میں اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے۔ خطاطی کے دو پہلو ہیں۔ ایک فنی دوسرا کمرشل۔ فنی پہلو میں کمپیوٹر فونٹس ایک اچھے خطاط کی خطاطی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ بلکہ یہاں مقابلے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہاتھ سے لکھے گئے فن پارے کا جواب نہیں۔ خطاطی کا دوسرا پہلو کمرشل ہے۔
Read more: خطاطی اور کمپیوٹر فونٹساردو زبان کا رسم الخط
ہماری چند لوگوں سے بات چیت میں یہ عجیب سا انکشاف ہوا کہ اردو والے ہوکر بھی اردو زبان جس رسم الخط میں لکھی جاتی ہے اس کا وہ نام نہیں جانتے۔ ہمیں حیرت ہوئی۔ کچھ لوگوں نے سادہ طور پر یہ ضرور کہا کہ اسے ’’اردو‘‘ میں یا پھر ’’کتابت‘‘ میں لکھا جاتا ہے۔ ہمیں اس عدم توجہی پر رونا بھی آیا۔ اصل میں بہت سے تہذیبی و ثقافتی عوامل کے زیرِ اثر ہم لوگ اتنی دور تک سفر کرچکے ہیں کہ اردو کی اپنی روایات ہم سے میلوں پیچھے چھوٹ گئی ہیں۔ اسی میں خوش خطی بھی شامل ہے۔ جب اس کا رواج تھا تو اکثر لوگ جانتے تھے کہ اردو کے رسم الخط کا نام ’’نستعلیق‘‘ ہے۔
Read more: اردو زبان کا رسم الخط