نستعلیق فونٹس کی اقسام اور مسائل
اسلامک کیلی گرافی انگلش فونٹس کی طرح نارمل، بولڈ،تھن یا اٹیلک جیسے تصورات نہیں رکھتی بلکہ اس کے اپنے دو الگ تصور ہیں۔
۱۔قلمِ جلی ۲۔قلمِ خفی
یہ دونوں تصورات فاصلے،حجم اور نظر کی گرفت کے اصول پر مبنی ہیں۔ اگر کوئی فیگر صاف اور واضح ہو تو اسی پر ناقدانہ نظر اور فنی نزاکت سے بحث کی جا سکتی ہے۔اس کے برخلاف اگر ایک فیگر نظر کی گرفت سے بھاگتی ہوئی لگے تو اس کی بس صحیح پہچان اور اشتباہ کا دور ہونا ہی کافی ہے
ڈیجیٹل خطّاطی اور والد صاحب
کمپیوٹر سکرین پرمختلف ٹولز کے ذریعے حروف تراشنا ڈیجیٹل خطاطی کہلایا۔ یہ تاریخی چیز نہیں بلکہ اس کی تاریخ اب بن رہی ہے۔ اچھے ڈیزائنر خود ساختہ اسالیب میں الفاظ بناتے رہتے ہیں اورایڈورٹائزنگ کمپنیوں کی تو یہ مستقل ضرورت ہے،کیونکہ جدت طرازی ان کے پیشے کی جان ہے۔ تاہم کلاسیکل اسالیب میں ایسی کوشش کم ہی دیکھنے میں آتی ہےکیونکہ کمپیوٹر میں اوریجنل خطاطی ہی کو ٹریس لیا جاتا ہے یا پھر فانٹس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
Read more: ڈیجیٹل خطّاطی اور والد صاحبMehr Nastaliq vs Urdu Typesetting
Mehr Nastaliq is first font of Mehr font family, contains 473 glyphs, including symbols and English support. This font allows Urdu computing on all platforms supporting OTF specifications e.g. Microsoft Windows, Unix, Linux and Android. This font also enables web publishing and electronic communication in Urdu using existing software (without any plug-ins) supporting OTF specifications, e.g. Google Chrome, Internet Explorer, Netscape Navigator, Mozilla and Safari.
Read more: Mehr Nastaliq vs Urdu Typesettingاردو میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی
انپیج سے پرنٹ میڈیا کی آزادی کی کیا صورتیں ہیں ؟
اگرچہ فیچرز کے لحاظ سے ان پیج سے بہتر بلکہ بہت بہتر سوفٹ وئیرز موجود ہیں جیسا کہ ایم ایس ورڈ، ان ڈیزائن وغیرہ، اور آج کل سارے بڑے بڑے ادارے پیج میکنگ کے لیے انہی سوفٹ وئیرز کا استعمال کرتے ہیں مگر ان سب میں صرف ایک فیچر کی کمی ہے وہ ہے نستعلیق کی آٹو کرننگ ۔ کرننگ دراصل فونٹ کی پراپرٹی ہوتی ہے ۔ بدقسمتی سے ابھی تک کوئی ایسا نستعلیق فونٹ نہیں بن پایا جس میں آٹو کرننگ کی مکمل سہولت موجود ہو۔ ان پیج والوں نے بھی جگاڑ سے کام چلایا ہے ۔
Read Moreاردو میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی